۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام "القدس سمینار" کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں بعنوان "افکارخمینی،تحفظ القدس اورامت مسلمہ کی ذمہ داریاں القدس سمینار" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں بعنوان افکارخمینی،تحفظ القدس اورامت مسلمہ کی ذمہ داریاں القدس سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت وفشریز حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ تھے۔

القدس سمینار کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔تلاوت کلام حافظ سجاد،نعت رسول مقبول محمد رضا اور منقبت تیمور عباس نے پیش کی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے القدس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور یہود کے بیت المقدس کے ناجائز قبضہ کے خلاف آج سے کئی دہائیوں پہلے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی نے کہا تھا کہ مسلم دنیا کو چاہئے کہ بیت المقدس کی آزادی کے جمعتہ الوداع کے دن اسرائیل و امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے یوم القدس منائیں۔الحمداللہ آج پوری دنیا میں مسلمان بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں اور دیگر مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے یوم القدس بھر پور انداز میں منایا جاتا ہے۔

رہبر کبیر امام خمینی کی انقلاب اسلامی ایران،مسلم دنیا کی یکجہتی اور عالم اسلام کے لئےخدمات اور قربانیاں قابل تحسین ہے۔ان کی خدمات کو مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی سراہتے ہیں۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم،قدس و فلسطین کے آزادی،امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ ایران و سعودی عرب کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔سفارتی تعلقات کی بحالی نیک شگون ہے۔سیاسی،معاشی،مضبوط تعلقات سے دونوں اسلامی ممالک امت مسلمہ میں پل کا کردار کرتے ہوئے اتحاد و وحدت کی راہیں ہموار کرنے میں بھر پور ادا کریں گے۔دونوں اسلامی ممالک سے مسلم دنیا کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

القدس سمینار میں قاری سراج احمد خلیل،شیر محمد،سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری،مخدوم آفتاب کاظم شاہ،امتیاز خان بلوچ،مولانا حاجی حنیف رکنوی،مولانا غلام جعفرمرتضوی،مولانا کرامت علی حیدری،مولانا باقر حسین،مولانا مجاہد حسین،مولانا حسن وحیدی،محمد عارف خان بلوچ،تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی،سید عابد حسین شاہ ایڈوکیٹ کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء،صحافی برادری،تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوراتحاد بین المسلمین و اسلامی بھائی چارے کا ثبوت دیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی،فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، سامراجی قوتوں کی جارحیت کے خلاف اور اتحاد بین المسلیمین کے فروغ کے لیے اپنے اپنےخیالات کا اظہار کیا۔

سمینار کے موقع پر شرکاء کےلئے پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سمینار کے بعد مشترکہ نماز با جماعت بھی ادا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .