ڈیرہ اسماعیل خان
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعۃ الوداع، یوم القدس کے موقع پر ریلی کا انعقاد
حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعۃ الوداع، یوم القدس کے موقع پر سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے شہدائے فلسطین چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
فلسطین میں یزیدیت اور حسینیت کا آمنا سامنا ہے، علامہ محمد رمضان توقیر
حوزہ/ ڈیرہ پریس کلب میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
-
تصاویر/ ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ ڈیرہ پریس کلب میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام اور اربعین کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار مثالی رہا
حوزہ / پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کی طرف سے محرم الحرام،اربعین شہدائے کربلا کے پر امن انعقاد کے حوالے سے یوم تشکر کے عنوان سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں تکریم شہداء و فکر امام خمینی (رہ) سمینار کا انعقاد
حوزہ / پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ڈبلیو ایم اور مجلس علماء مکتب اہلبیت (ع) کے زیراہتمام تکریم شہداء و فکر امام خمینی (رہ) سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
حوزہ / پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کےلئے آل کریانہ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام جی پی او چوک سےنکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک عبدالحلیم خان قصور یہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم القدس 2023ء کے موقع پر ریلی کا انعقاد؛
امریکہ اور اسرائیل کبھی بھی اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، مقررین
حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان میں علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام "القدس سمینار" کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں بعنوان "افکارخمینی،تحفظ القدس اورامت مسلمہ کی ذمہ داریاں القدس سمینار" کا انعقاد کیا گیا۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں امن خواب بن چکا ہے، علامہ رمضان توقیر
حوزه/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ وطن عزیز کو مفادات پرستوں نے مذاق بنا رکھا ہے۔ دنیا بھر میں رسوائی و شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں۔سیاسی بحران اور حکمرانوں کی آپس کی کھینچا تانی میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی مرکزی وفد کے ہمراہ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان آمد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی وفد کے ہمراہ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں ولادت امام سجاد (ع) کی مناسبت سے جشن کی تقریب کا انعقاد
حوزہ / 15 جمادی الاول ولادت باسعادت امام سجاد علیہ سلام کے سلسلہ میں تھلہ یلہ شاہ پر جشن کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
-
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام "حسین سب کا" سیمینار کا انعقاد
حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود میموریل آڈیٹوریم پریس کلب ڈیرہ میں حسب سابق امسال بھی محرم الحرام سے پہلے شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام "حسین سب کا" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
دہشت گردی کی نئی لہر تشویشناک، ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان میں شیعہ نوجوانوں کی شہادت سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں ۔ان حالات میں ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے ساتھ اندرونی سلامتی اور اتحاد بھی ضروری ہے۔
-
آل محمدؐ سے محبت کرنا جرم ہے تو یہ جرم قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کیا ہے، علامہ سجاد شبیر رضوی
حوزہ/ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے آل محمدؐ کی محبت میں مارے گئے۔بے گناہ افراد کی شہادت کے بعد حکمران حکومت کرنے کا حق کھوچکے ہیں۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ رمضان توقیر
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، آج اگر بے گناہ شیعہ شہید ہوئے ہیں تو کل اہلسنت اپنی باری کا انتظار کریں۔
-
ملک پاکستان میں امن و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے اربعین حسینی اور میلاد النبی منائیں گے، علامہ محمد رمضان توقیر
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی جانب سے پرامن محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ و سول سوسائٹی کے اعزاز میں "اظہار تشکر" کی تقریب جامعہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ہوئی۔
-
ڈیرہ اسماعیل خان، جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) کے طلباء کے مابین قرآت قرآن و نماز کا مسابقہ
حوزہ/ المصطفٰی عالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) کے طلباء کے مابین قرآت قرآن و نماز کا مسابقہ ہوا۔ جس میں جامعۃ النجف کے تمام طلباء نے حصہ لیا۔ پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلباء احسن ثقلین اور فیضان مہدی کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔