۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
ڈیرہ اسماعیل خان میں ولادت امام سجاد (ع) کی مناسبت سے جشن کی تقریب کا انعقاد

حوزہ / 15 جمادی الاول ولادت باسعادت امام سجاد علیہ سلام کے سلسلہ میں  تھلہ یلہ شاہ پر جشن کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 جمادی الاول ولادت باسعادت امام سجاد علیہ سلام کے سلسلہ میں تھلہ یلہ شاہ پر جشن کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جشن کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور سابق تحصیل ممبر سید سہل عباس شاہ تھے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے جشن امام سجاد علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی چراغ جلایا اور جشن کا کیک کاٹا۔ جشن کے موقع مہمان خصوصی علامہ محمد رمضان توقیر کو متولی عنصر عباس نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

منتظمین کی جانب سے ولادت با سعادت امام سجاد علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر چراغاں اور برقی قمقموں اور پھولوں سے امام بارگاہ کو سجایا گیا۔ جشن میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

تحصیل سٹی صدر سید انصار علی زیدی، سید پیر الطاف حسین شاہ نوحہ خواں اور دیگر مہمان گرامی نے شرکت کی۔ متولی تھلہ یلہ شاہ سید علی رضا شاہ اور انچارج تھلہ یلہ شاہ باوا سید ثقلین عباس شاہ المعروف ثقلین شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .