۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ / سابقہ مشیر وزیراعلی ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ کےلئے تعیناتی نیک شگون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابقہ مشیر وزیراعلی ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ کےلئے تعیناتی نیک شگون ہے۔صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کامتفق ہونا قابل تحسین ہے۔نگران وزیراعلی متعدل،سنجیدہ اور کافی تجربہ شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صوبہ میں امن و امان،شفاف انتخابات اور دیگر انتظامی امور کےلیے ایک اچھا نگران سیٹ اپ تشکیل دے کر صوبہ کی بہتری اور ترقی میں بھر کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور بالخصوص خیبر پختونخواہ میں جمہوری عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانے کےلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شفاف انتخابات کرانے کےلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: سیاسی جماعتیں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نگران سیٹ اپ کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم نگران وزیراعلی اور نگران سیٹ اپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے ان کو اس اہم منصب پر اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .