۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے سکھ تاجر قتل کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ تاجر کے بے دردی سے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کئی قیمتی جانیں قربان ہو چکی ہیں واقعات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ شہریوں کے تحفظ کے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، دیال سنگھ کا قتل انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ اقدام ہے، قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں مقتول کے غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور میں سکھ اکثریتی علاقے جوگن شاہ میں جمعہ 31 مارچ کو دن کے قریب ساڑھے تین بجے دیر کالونی میں دیال سنگھ جنکا تعلق سیکھ برادری ہے انہیں جنرل اسٹور کے اندر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن خیبر پختونخوا ہارون رشید کے مطابق، ''نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے... جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔‘‘ ہارون رشید کا مزید کہنا تھا، ''نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کے امکانات پر تفتیش کی جائے گی مگر قتل میں ذاتی دشمنی کا عنصر بھی خارج از امکان نہیں ہے۔‘‘

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .