۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا جہانزیب پشاور

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنما نے پشاور پولیس لائنز کے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری نے پشاور بم دھمکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی انکا مقدر ٹھہرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سخت کاروائی کریں اور ان ملک دشمن عناصر کے سروں کو سختی سے کچل دینے میں ہی عافیت ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخواہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لہذا وقت آن پہنچا ہے کہ ایک منظم حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کر دینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .