حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک مرتبہ پھر نہتے نمازیوں پر حملہ کر کے اپنی سفاکیت دکھائی ہے ۔ انتہائی سکیورٹی کے انتظامات والے علاقے میں ایسا دھماکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں۔ شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔