حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے نائب چیئرمین شیخ علی الخطیب نے پشاور پاکستان کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھناونے جرم خدا کے گھر کی توہین اور بے گناہ مومنین کی شہادت کا باعث بنا۔ تکفیری دہشت گرد گروہوں کا خون بہانا عادت بن گئی ہے، انہوں نے مسجد کی بے حرمتی اور نمازیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ تکفیری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش کرے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے اعادہ کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔
آخر میں شیخ الخطیب نے پاکستانی قوم کو دعوت دی کہ وہ قومی اور اسلامی اتحاد و وحدت کو برقرار رکھتے ہوئے تکفیریوں کے فتنہ میں پھنسنے سے اپنے آپ کو بچائے۔
آپ کا تبصرہ