منگل 31 جنوری 2023 - 15:15
پشاور:پولیس لائن مسجد میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں پشاور لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی کریں،انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha