پشاور دھماکہ
-
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کا پشاور پاکستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر مذمتی پیغام:
ہم دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور مجرمانہ کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک، مومنین، حکومت اور امن و امان پر حملہ قرار دیا اور متاثرہ افراد اور ان کے متعلقین کے ساتھ خود کو شمار کرتے ہوئے غیرت مندوں کو ان ظالموں سے انتقام یقینی بنانے پر تاکید کی ۔
-
آیت الله حافظ ریاض حسین نجفی کی پشاور میں خودکش دھماکہ کی مذمت:
دہشت گردوں کا خاتمہ کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا
حوزه/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔
-
ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان:
پشاور پولیس لائن میں خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں
حوزہ / ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نے پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
لبنانی شیعہ سپریم اسمبلی کے نائب چیئرمین کی پشاور پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت
حوزہ/شیخ علی الخطیب نے پشاور پاکستان کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھناونے جرم خدا کے گھر کی توہین اور بے گناہ مومنین کی شہادت کا باعث بنا۔
-
حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت:
ہم علامہ اقبال اور جناح کے وارث ہیں،ملک کو انسان کشی و تکفیریت کا گڑھ نہیں بننے دیں گے
حوزہ/ مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امور خارجہ کے سربراہ نے کہا کہ شدت پسندی و تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک کے قانون ساز اداروں میں فرقہ وارانہ اور انسان کش بل پاس کئے جا رہے ہیں۔
-
مجمع طلابِ سکردو مقیم قم کا سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار؛ پشاور کا دلخراش واقعہ سوچی سمجھی سازش تھا
حوزہ/مجمع طلابِ سکردو قم نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
پشاور دھماکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ مظاہر منتظری
حوزہ/آئی ایس او پاکستان کے ممبر مولانا شیخ مظاہر منتظری نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
سانحۂ پشاور کے خلاف اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا بروز اتوار ملک گیر احتجاج کا اعلان
حوزہ/اصغریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ پشاور جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دھماکہ، حکومت کی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔
-
مولانا سید ذاکر حسین جعفری:
پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ظالمانہ اور دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری/ پشاور کے المناک واقعہ کی مذمت
حوزہ/ آج پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں وہابی اور تکفیری دہشت گردوں کا بہت بڑا کردار ہے ، وہابی تکفیری آج بھی پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں، لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکومت اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے وہابی تکفیری دہشت گردوں کے سرغنوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
-
پشاور دھماکہ سوچی سمجھی سازش؛ ریاستی ادارے ماسٹر مائنڈ کو پکڑیں، مولانا شیخ احمد نوری
حوزہ/ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
اہلسنت قائدین کی جانب سے پشاور سانحے کی مذمت؛ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
حوزہ/ اہلسنت قائدین نے پشاور سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پشاور دھماکے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شیعہ جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے، پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
-
پشاور دھماکہ، حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ پشاور کے قصہ خوانہ بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
ایران کی پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ/ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئي مذہب نہیں۔
-
سانحہ پشاور ،قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان:
نمازیوں پر پر حملہ بزدلی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات اور غیر جانبدار انوسٹی گیشن و مضبوط پراسیکوشن کے ذریعے مجرموں کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے۔
-
پشاور دھماکہ دہشتگردوں کو چھوٹ دینے اور طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہے، آغا علی رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آج مسجد میں جو المناک واقعہ پیش آیا وہ سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور سانحہ اے پی ایس کے مجرموں اور دیگر دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔