۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور مجرمانہ کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک، مومنین، حکومت اور امن و امان پر حملہ قرار دیا اور متاثرہ افراد اور ان کے متعلقین کے ساتھ خود کو شمار کرتے ہوئے غیرت مندوں کو ان ظالموں سے انتقام یقینی بنانے پر تاکید کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند ،مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے پشاور پاکستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مذکورہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے اپنی ہمدردی اور ان ظالموں سے انتقام پر تاکید کی۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور میں جو دہشت گردانہ حملہ ہوا اس سے ہمیں تکلیف ہوئی ہم حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے جوار مقدس سے پاکستان میں اپنے عزیزوں کی خدمت میں اس مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور شھداء کے لئے مغفرت اور ان کے متعلقین کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد شفاء یابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں۔

موصوف نے اپنے ویڈیو بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور مجرمانہ کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک، مومنین، حکومت اور امن و امان پر حملہ قرار دیا اور متاثرہ افراد اور ان کے متعلقین کے ساتھ خود کو شمار کرتے ہوئے غیرت مندوں کو ان ظالموں سے انتقام یقینی بنانے پر تاکید کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .