۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پشاور مسجد دھماکہ

حوزہ/ انجمن انقلاب مہدیانڈیا اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کا ٹھوس مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشاور کے قصہ خوانی بازار کی شیعہ جامع مسجد میں آج جمعہ کے دن نماز کے دوران ایک حملے آور نے دہشت گردانہ خود کش حملے میں تیس سے زائد نمازیوں کو خون میں غلطاں کیا۔

اس غمبار اور دردناک واقعہ میں انجمن انقلاب مہدی لداخ انڈیا نے اس حملے میں متاثر ہونے والے عبادت گزاروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پائیداری کے شہر پشاور اور شہیدوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور اس دلخراش واقعہ کے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انجمن انقلاب مہدیانڈیا اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کا ٹھوس مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

واضح رہے آج کے دھماکہ میں 30 سے زائد افراد شہید اور 50 منادی حق زخمی ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .