۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کنونشن

میثم عباس جویو ڈویزنل جنرل سیکریٹری ڈویزن سیہون نے بتایا کہ JSO پاکستان کا مقصد پاکستان میں ملت تشیع کے نوجوانوں کو تعلیمات اہلبیت علیہم السلام سے سرشار کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈويژنل جنرل سيکرٹرى جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سيہون برادر ميثم عباس جويو کى پرنسپل مدرسہ سفينہ اہلبیت عليہ السلام ميہڑ مولانا عابد على عرفانى سے ملاقات کرکے چودھويں مرکزى جعفريہ طلباء کنونشن میں شرکت کى دعوت دی۔

یاد رہے کہ یے کنونشن جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پاکستان کی جانب سے سالانا منعقد کیا جاتا ہے جس میں علماء کرام کے درس، سینیٸر بزرگان کے لیکچرز تنظیمی سابقین سے نشست تقریری مقابلاجات اور شہداء ملت کی یاد میں ٹیبلوز پیش کیٸے جاتے ہیں۔

میثم عباس جویو ڈویزنل جنرل سیکریٹری ڈویزن سیہون نے بتایا کہ JSO پاکستان کا مقصد پاکستان میں ملت تشیع کے نوجوانوں کو تعلیمات اہلبیت علیہم السلام سے سرشار کرنا ہے۔ JSO پاکستان کے موجودہ مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی ہیں جس نے مکتب اہلبیت علیہم السلام کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .