۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عارف حسین آئی ایس او پاکستان کے دوبارہ مرکزی صدر منتخب

حوزہ/ آئی ایس او پاکستان کا49واں مرکزی کنونشن اختتام پذیر ہوگیا۔کنونشن کے آخری روزمرکزی صدر کے انتخابِ عمل سے عارف حسین الجانی 38ویں مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کا49واں مرکزی کنونشن اختتام پذیر ہوگیا۔کنونشن کے آخری روزمرکزی صدر کے انتخابِ عمل سے عارف حسین الجانی 38ویں مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نیا میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ جامعۃ المصطفی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ حمایتِ مظلومین جہاں کنونشن کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ حسنین گردیزی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا اور نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا۔ اعلان سے قبل مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے۔

آئی ایس او کے ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں عہدیداروں نے مرکزی کنونشن کی آخری نشست میں ووٹنگ کے ذریعے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔ نئے میر کارواں کے لئے دو نام دیئے گئے۔ جن میں عارف حسین اور علی زین کے نام شامل تھے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد آئی ایس او نے عارف حسین کو اپنا میر کارواں چن لیا۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

تنظیم کے سالانہ 49ویں کنونشن کا آغاز جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد ہواتھااس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس پاکستان نے اسکاؤٹس سلامی سے کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر اوریگر اعلی عہدیداروں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کو اسکاؤٹ سلامی پیش کی۔بعد ازاں کنونشن میں تربیتی و تدریسی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہا کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے آنے والے ہزاروں امامیہ طلاب نے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کرتے ہوئے کو سال 2021-2020کے لئے کو مرکزی صدر منتخب کر لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .