۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ چند عناصر کی انتہا پسند انہ سوچ اور رویے کے باعث مسلمانوں کو آج ساری دنیا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ چند عناصر کی انتہا پسند انہ سوچ اور رویے کے باعث مسلمانوں کو آج ساری دنیا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ کسی بھی انسان پر توہین اسلام کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کر نے والے اسلام اور مسلمانوں کی رسوائی کا باعث ہیں ۔یہ اس شدت پسندانہ سوچ کا شاخسانہ ہے جو گزشتہ چند عشروں میں پورے معاشرے میں پیدا کی گئی دوسری طرف حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ ملک کا عدالتی نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .