۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اقوام عالم میں منفور ہو چکا ہے جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن اور ظالم امریکی سامراجی نظام کا حصہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نصیرآباد میں جشن میلاد صادقین سے خطاب اور تنظيمي ساتھیوں کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا مقصد بشریت کو گمراہی کے اندھیرے سے نکال کر نور ہدایت اور نجات کے راستے پر لانا ہے آپ نے انسان سازی کا جامع نصاب اور نظام پیش کیا آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم حقیقی انسان بن سکتے ہیں آپ نے اپنے عظیم پیغام کے ذریعے ایک قلیل عرصے میں عرب کی پسماندہ قوم کو عروج اور سربلندی عطا کی آج امت مسلمہ پیغمبر رحمت  کے بتائے ہوئے راستے کو بھلا چکی ہے پیغمبر رحمت کے پیغام اور راستے کو بھلانے کے سبب آج امت مسلمہ زوال کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اقوام عالم میں منفور ہو چکا ہے جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن اور ظالم امریکی سامراجی نظام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنا ٹرمپ کی ہار کی خوشی ہے اتنی ہی جوبائیڈن کی کامیابی کا افسوس ہے امریکہ اپنی ظالمانہ سامراجی پالیسی میں تبدیلی لاکر کر اقوام عالم میں اپنی ذلت میں کمی لاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے پیپلز پارٹی اور نون لیگ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے جی بی کے عوام کے لئے کیا کیا نعرہ حیدری لگا کر حسینیت کا دعوی کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ ان کے دور اقتدار میں ذکر امام حسینؑ کے جرم میں مقدمات کیوں درج ہوئے؟ اور کیوں ذکر حسین علیہ السلام کو جرم سمجھا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار میں نہ ہو کر بھی جی بی کے عوام کے حقوق کے لیے موثر جدوجہد کی اور عوام کی ترجمانی کا حق ادا کردیا انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے مخلص اور باوقار نمائندے اقتدار میں آکر خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .