۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
خانہ فرہنگ ایران پشاور کا نماز خانہ کا افتتاح

حوزہ/ خانہ فرہنگ ایران پشاور کے نماز خانے کا افتتاح ہوا، اس موقع پر شیعہ سنی علما اور یونیورسٹی کے اساتذہ موجود تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران پشاور، ایرانی قونصلیٹ اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس نماز خانے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں گل پاشی اور سب کی سلامتی کے لیے دعا خوانی کی گیی۔ نمازخانہ کے بانی مفتی عبدالجمیل منصوری کی تعریف کی گیی اور اس موقع پر نماز مغرب علما کونسل پشاور کے علامہ محمد شعیب کی امامت میں ادا کی گیی۔

تقریب میں ایرانی قونصل جنرل حمیدرضا قمی، خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر مہران اسکندریان، پشاور یونیورسٹی کے استاد  فخرالاسلام ،علامہ عابد حسین شاکری، معاون ، مفتی عبدالجمیل منصوری خطیب و امام جمعہ مسجدجامع عمرفاروق پیشاور موجود تھے۔

تقریب میں شیخ زاہد اسلامی مرکز کے عبدالرحمان، قاری شاہد اعظم الازہری ، شیعہ علما کونسل کے مظفرعلی اخوان زاده اور دیگر شخصات شریک تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .