حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں موجود نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید مجتبی حسینی نے ایک بیان نامے کے ذریعے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اور دیگر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:
محضر مبارک آیت اللہ الحاج سید حافظ ریاض حسین نقوی زید عزہ
سلام علیکم
جناب عالی کی صحت و تندرستی اور مزید توفیقات خیر میں اضافہ کی آرزو کے ساتھ!
حضرت عالی کے برادر محترم حجت الاسلام و المسلمین الحاج آقائے سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات کی ناگوار خبر موصول ہوئی ۔
مرحوم نے اپنی زندگی کو پوری توانائی کے ساتھ ترویج و تبلیغ دین اسلام کے لئے وقف کئے ہوئے تھے ، چاہے جمہوریہ اسلامیہ ایران کی مختلف شرعی عدالتیں ہوں چاہے پاکستان میں ہوں طلاب کرام کی تربیت اور رہنمائی میں کوشاں رہتے تھے ، دینی درسگاہ اور دیگر عوامی فلاحی اداروں کے قیام کے لئے اور اسی طرح نجف اشرف میں طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے روانہ کرنے سمیت بے پناہ قربانیاں مرحوم نے باقیات صالحات کے طور پر پیش کیں ہیں جن کا ثواب اس دنیا میں اس وقت جوار رحمت الہی میں مل رہا ہے ۔
اس مصیبت کے موقع پر جناب عالی سمیت محروم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے ۔
عاش حمیدا ومات سعیدا
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
نجف اشرف – سید مجتبی حسینی
نمائندہ ولی فقیہ عراق
16 ربیع المولود 1442ھ