حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ماڈل ٹاون سے اکبر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں شریک طلبہ نے پیغمبر اسلام کی گستاخی کرنے والے شر پسندوں اور امن دشمنوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی امن کو تباہ کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیدی مرشدی یانبیﷺ یانبیﷺ، غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں، کے نعرے درج تھے۔ طلبا نے بلند آواز میں درود پاک پڑھ کر محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ سے اظہار محبت وعقیدت کیا۔
ریلی کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف نے کی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء رہنما شیخ فرحان عزیز، سید فراز ہاشمی، عثمان گجر، سعد مصطفوی، عمیر شبیر دیو، بلال بٹ، سردار فہد مصطفوی سمیت دیگر طلباء رہنماوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ حضور نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن و سلامتی اور رحمت اللعالمین ہیں، انہوں نے انسانیت کو اخوت، محبت، اعتدال اور رواداری کی تعلیم دی۔ دنیا کے تمام مذاہب میں پیغمبران خدا کی اہانت ایک جرم اور گناہ ہے۔ چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ آزادی اظہار کا حق مشروط اور ذمہ دارانہ رویہ کا متقاضی ہے، آزادی اظہار کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گستاخانے خاکے شائع کرنیوالے اور اس مذموم عمل کی اجازت دینے والوں نے مسلمانوں کی کھلی دل آزاری کی، دنیا کے کسی ملک کا آئین مذہبی توہین کو آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں لاتا، یہ رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے اس رویہ سے بین المذاہب تصادم کی فضا ہموار ہوگی اور دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا متبادل کوئی عبادت نہیں، اس لیے پوری دنیا اور بالخصوص فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کسی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا۔
![لاہور،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی لاہور،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/11/11/4/1042287.jpg)
حوزہ/ ریلی میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں شریک طلبہ نے پیغمبر اسلام کی گستاخی کرنے والے شر پسندوں اور امن دشمنوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی امن کو تباہ کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہونچے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف آج دس نومبر کو اپنے دو روزہ دورے پر پڑوسی ملک پاکستان آباد کے دارالحکومت اسلام آباد پہونچے…
-
کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے یزید کے حامی ملاؤں کے خلاف توہینِ اہل بیتؑ کے مقدمات درج کیئے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ بعض فتنہ پرور ملا یزید لعین کے حمایت میں بول کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کو توہین اھل بیت اور توہین رسالت کا…
-
مولانا تقی عباس رضوی:
ملک میں مذہبی منافرت, ملکی مفاد کے لئے سَمِّ قاتِل ہے سلسبیل نہیں؛ ڈبیٹ کے نام پر ملک کے پُر امن ماحول میں زَہر گھولا جا رہا ہے
حوزہ/ نوپور شرما کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حوالے سے شرمناک تجزیہ اور شوریدہ تبصرہ اس کے رقیق القلب ہونے اور اس کی انتہائی گندہ ذہنیت…
-
شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی کا ٹرمپ کی شکست اور جوبائیڈن کی جیت پر رد عمل
حوزہ/ سردار شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے اپنے ٹویٹر پیج پر ٹرمپ کی شکست اور بائیڈن کی جیت پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔
-
امریکہ کی نئی حکومت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے گی،زیادہ دباؤ ناکامی کا نتیجہ ہے، حسن روحانی
حوزہ/ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں امریکی حکومت کی غلط اور گمراہ کن پالیسیوں کی نہ صرف دنیا…
-
توہین قرآن کا واقعہ "اسلاموفوبیا" کی انتہائی صورت کا غماز ہے، علامہ محمد حسین اکبر
حوزہ/ اسلام کے بارے میں منفی پروپیگنڈا اور توہین آمیز واقعات کا ایک سلسلہ جاری ہے۔
-
ایران ہو یا پاکستان مرحوم قاضی نیاز نقوی طلاب کرام کی تربیت اور رہنمائی میں کوشاں رہتے تھے، نمائندہ ولی فقیہ عراق
عراق میں موجود نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید مجتبی حسینی نے ایک بیان نامے کے ذریعے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی اور دیگر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی…
-
گستاخ رسول نوپور شرما پر مسلمانان ہند سخت برہم
حوزہ/ رضا اکیڈمی کے قومی جنرل سیکریٹری الحاج محمد سعید نوری: رضا اکیڈمی کا ممبئی پولس کمشنر کو مکتوب ،ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کا مطالبہ، شاہین باغ…
-
علماء و طلاب ہندوستان قم المقدسہ کی جانب سے منعقد احتجاجی جلسے کی ایک رپورٹ
حوزہ/فرانس میں رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی اہانت، گستاخانہ خاکوں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف علماء و طلاب ہندوستان قم المقدسہ کی جانب…
-
فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری؛
مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے گئے
حوزہ/ فرانس میں نامعلوم اسلام دشمن افراد نے ہفتہ کی رات ان 3 مساجد کی دیواروں پر صلیب کا نشان بنا کر اسلام مخالف نعرے لکھے۔
-
پاراچنار، تحفظ ملت تنظیم کی جانب سے سیمینار کا انعقاد، علماء و عمائدین کی شرکت؛
فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے سرکاری ڈاکومنٹس سے مذہبی خانہ ختم کیا جائے
حوزہ/ رہنماؤں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ داعش میں پاکستان کے افراد کی بھرتی کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور زائرین کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا…
آپ کا تبصرہ