حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانس میں اسلامو فوبیا گزشتہ مہینوں کے دوران بہت زیادہ ہو گیا۔ ترکی سے وابستہ مذہبی یونین ڈیٹب (DITIB) نے اتوار کے روز کہا کہ فرانس کے مونٹلبون Montlebon، پونٹرالیہ Pontarlier اور روبہ Roubaix علاقوں میں 3 مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، نامعلوم اسلام دشمن افراد نے ہفتہ کی رات ان 3 مساجد کی دیواروں پر صلیب کا نشان بنا کر اسلام مخالف نعرے لکھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف موقف اختیار کئے جانے کے بعد ملک کے وزیر داخلہ نے مزید چھ مسجدوں اور کچھ دیگر مذہبی اداروں کو انتہا پسندی کی تبلیغ کے بہانے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ فرانس کی حکومت کے ان اقدامات کی ملک کے اندر اور عالمی سطح پر ہر طرف مذمت کی گئی۔