۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رهبر انقلاب
آیت اللہ سید جعفر کریمی کی رحلت پررہبر انقلاب اسلامی کا پیغام:

حوزہ / فقیہ بزرگ آیت اللہ سید جعفر کریمی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فقیہ بزرگ مرحوم آیت اللہ الحاج سید جعفر کریمی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے خاندان محترم، ان کے عقیدت مندوں اور شاگردوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

یہ عالم بزرگوار ان فضلاء میں سے تھے کہ جو  امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے نجف اشرف میں قیام کے دوران ان کے علمی حلقے میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد برسوں تک اپنی گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد شہر قم میرے ہمکار تھے اور کئی سالوں پر محیط ان کی خدمات میرے لئے پشت پناہ رہیں۔

خدا کی رحمت اور مغفرت ان کے شامل حال ہو، خدا ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

28مارچ 2020ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .