۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شورای عالی انقلاب فرھنگی

حوزہ/ہندوستان میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام آزادی پسند اقوام اور عہدیداروں خصوصی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کریں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شورای عالی انقلاب فرھنگی کے دفتر سے جاری شدہ مذمتی بیان درجہ ذیل ہے:

ان دنوں  اقوام عالم کرونا وائرس سے متاثر ہیں ایسے میں ہندوستان کے مسلمانوں پر  باقاعدہ سازش کے تحت مظالم ڈھائے جانے سے دنیا کا ہر فرد کے احساس کو ٹھیس پہنچی ہے.
ہندوستان کے مسلمان بھی اسی ملک کے باشندوں میں سے ہیں.
مختلف مذاہب کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی بسر کرنا ان کو ایشیا میں منفرد کرتا ہے.
سی اے اے قانون کے خلاف احتجاج انکا حق ہے اور مظاہرین کو زد و کوب کیا جانا انتہا پسندی ہے .
بے شک الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی جانے والی خبریں نسل کشی اور انسانیت کی تذلیل کی دلیل ہے .
اس سلسلے میں دنیا کے آزادی پسند رہنماؤں سمیت بین الاقوامی قوانین کے ادارے گاندی کے ملک میں رونما ہونے والے دلخراش واقعات پر نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ مزید مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں.
عالم اسلام کو بھی رہبر معظم انقلاب کی فرمائش کی پیروی کرتے ہوئے اس ظلم و بربریت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے .
شورای عالی انقلاب فرھنگی ہندوستان میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتی ہے.
اور اس انتہا پسندی کو اسلام دشمن  جسکی سربراہی امریکہ کرتا ہے جانتی ہے.
اور اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں. اقوامِ عالم. خصوصی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی حکام سے جلد از جلد ان واقعات کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتی ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .