۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: جنرل اسمبلی ،سلامتی کونسل، او آئی سی سمیت عالمی ادارے بری طرح ناکام ہوگئے، دنیا نے ظلم و تشدد کے موقع پر بھی اعلانیہ جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں غزہ 66دن سے ظلم کی تاریکی کا شکار، ایسی نسل کشی کبھی انسانیت نے دیکھی نہ سنی جو ظلم و جبر و تشدد غز ہ پر 7 اکتوبر کے بعد سے آج تک جاری ہے، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، او آئی سی سمیت عالمی ادارے بری طرح ناکام ہوگئے، دنیا نے ظلم و تشدد کے موقع پر بھی اعلانیہ جانبداری دکھائی، اس سے بڑا ظلم، اس سے بڑی دہشت گردی اور اس سے بڑھ کر نسل کشی اور کیا ہوگی کہ شیرخوار بچوں سمیت حاملہ خواتین تک کو درندگی کانشانہ بناتے ہوئے بموں سے اڑادیاگیا، اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور سکولوں سمیت رہائشی عماراتوں کو نشانہ بناکر انسانیت کو درگور کردیاگیا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین، دانش ور، صحافی، سماجی و سیاسی شخصیات، ادیب اور رضا کاروں سمیت سب کو چن چن کر نشانہ بنایاگیا،انسانی وقار خاک میں مل چکا ہے ،استعماریت کو کھلی چھوٹ مل چکی۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان نے صحت سہولیات اور غیر جانبداری کے یوم پر اقوام عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کہ اقوام متحدہ اقوام عالم کے لئے انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، بڑی ریاستوں اور جارح ممالک کے سامنے اقوام عالم کے سب سے بڑے ادارے کی ایک نہیں چلتی۔

غزہ 66 دن سے ظلم کی تاریکی کا شکار، ایسی نسل کشی کبھی انسانیت نے دیکھی نہ سنی جو ظلم و جبر و تشدد غز ہ پر 7 اکتوبر کے بعد سے آج تک جاری ہے، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، او آئی سی سمیت عالمی ادارے بری طرح ناکام ہوگئے، اس سے بڑا ظلم، اس سے بڑی دہشت گردی اور اس سے بڑھ کر نسل کشی اور کیا ہوگی کہ شیرخوار بچوں سمیت حاملہ خواتین تک کو درندگی کانشانہ بناتے ہوئے بموں سے اڑادیاگیا، اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور سکولوں سمیت رہائشی عماراتوں کو نشانہ بناکر انسانیت کو درگور کردیاگیا، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین، دانش ور، صحافی، سماجی و سیاسی شخصیات، ادیب اور رضا کاروں سمیت سب کو چن چن کر نشانہ بنایاگیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ یو این سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کے مفلوج ہونے کی دہائی دے رہے ہیں کیونکہ انسانی حقوق پامال ہوچکے، شیطان اپنی آب و تاب کیساتھ استعماریت کو کھلی چھوٹ دے چکا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .