۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ اقوام متحدہ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اضافہ اقوام متحدہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اسرائیل نے 24 اور 25 دسمبر کو غزہ پر 50 سے زائد حملے کیے، جن میں تین فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اسی طرح زخمیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .