حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیه کی مناسبت سے جلوس عزاء جامع مسجد تیسور سے نمازِ ظہرین کے بعد برآمد ہوا، جلوس میں مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق، جلوس شہید قاسم سلیمانی چوک سے ہوتا ہوا آستانہ عالیہ تیسور میں اختتام پذیر ہوا۔
آستانہ عالیہ تیسور میں مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے حجت اسلام سید حسین رضوی، شیخ ہادی افقہی، مولانا منصور حسین ناصری، سید عین الھدیٰ اور سید مھدی رضوی نے شہادتِ حضرت فاطمه زہراء پر روشنی ڈالی۔
عین الھدیٰ حسنیی نے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف عالم اسلام کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہی وہ واحد ملک ہے، جو فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں بول رہا ہے، باقی سب سوئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ غاصب اسرائیل پر زور دے کر جلدی جنگ بند کروائے۔
آخر میں، زیارت حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا اور دعائیہ کلمات سے مجلسِ عزاء کا اختتام ہوا۔اس پروگرام کی نظامت رجب علی نے انجام دیا۔