۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہسپتال اور طبی عملہ تل ابیب کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح 22 دسمبر بروز جمعہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کے 77ویں دن غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہسپتال اور طبی عملہ تل ابیب کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

7 اکتوبر سے لے کر آج صبح تک غزہ میں جاری صیہونی حکومت کی حملوں میں20057 شہید اور 53320 زخمی ہو چکے ہے، صرف گزشتہ 2 دنوں میں 390 فلسطینی شہید اور 734 دیگر زخمی ہوئے ہیں، یہ غزہ کی پٹی پر تل ابیب کے جنگی طیاروں کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے حوالے سے وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار ہیں۔

آج دہشت گرد صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے بنی سہیلا پر حملہ کیا، ساتھ ہی جبالیا کیمپ پر اسرائیل کے بھاری توپ خانے اور فضائی بمباری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے علاقے الجرن میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری کے باعث بڑی تعداد میں شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور طبی ٹیمیں اس مقام تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے تباہ کن حملوں کے 20 ہزار متاثرین میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، ان حملوں میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے تباہ و برباد ہوئے ہیں اور لا تعداد جانیں گئی ہیں، اور تل ابیب کے جرائم کے خلاف عالمی خاموشی کو توڑ دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .