جمعہ 4 جولائی 2025 - 12:37
صہیونی حملوں میں غزہ کی ممتاز علمی و طبی شخصیات شہید

حوزہ/ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری میں اس بار علاقے کی ممتاز علمی اور طبی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں میں غزہ کے معروف معالجین اور ماہرین تعلیم شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری میں اس بار علاقے کی ممتاز علمی اور طبی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں میں غزہ کے معروف معالجین اور ماہرین تعلیم شہید ہو گئے۔

صہیونی حملوں میں غزہ کی ممتاز علمی و طبی شخصیات شہید

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عمر فروانہ، سابق سربراہ دانشکدۂ طب، ڈاکٹر عدنان البرش، سربراہ شعبۂ ارتھوپیڈی، ڈاکٹر رأفت لبد، ڈائریکٹر داخلی ہسپتال اور ڈاکٹر مروان السلطان، ڈائریکٹر انڈونیشین ہسپتال، اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران اسرائیلی فوج نے حماس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے نام پر بارہا غزہ کے ہسپتالوں، طبی مراکز اور حتیٰ کہ عارضی پناہ گاہوں پر بمباری کی ہے۔ الشفاء ہسپتال، انڈونیشین ہسپتال اور ناصر ہسپتال سمیت متعدد طبی مراکز یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا محاصرے اور جبری انخلاء کا سامنا کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے، خصوصاً عالمی ادارۂ صحت نے ان حملات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی عملے کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ مراکز حماس کے مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، تاہم انسانی حقوق کے ادارے اور عینی شاہدین اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha