۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
فلسطین

حوزہ/ غزہ پر اسرائیلی فوج کے تیز رفتار فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس دوران اس نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، مساجد، چرچ اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے طابق،غزہ پر اسرائیلی فوج کے تیز رفتار فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس دوران اس نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، مساجد، چرچ اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

دنیا میں بہت سے لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ اسرائیلی فوج ایک طاقتور فوج ہے لیکن میدان جنگ میں یہ فوج اس حد تک گرے گی کہ وہ بچوں، خواتین اور مریضوں کے ساتھ ساتھ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہسپتالوں کو کم مقدار میں بجلی فراہم کرنے والے سولر پینلز کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید برآں، تتزلی اور گھٹیا پن کی انتہا یہ ہے اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے بجائے اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے، جہاں ہزاروں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، ان ایمبولینسوں پر بمباری کر رہی ہے جو مریضوں کو ہسپتال لے جا رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسپتالوں کی چھتوں پر نصب سولر پینلز کو نشانہ بنایا ہے جس سے مریضوں اور زخمیوں کا علاج کرنے والے اسپتالوں کیصورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کے سب سے بڑے اسکول الفخورہ کو نشانہ بنایا ہے، اس سکول میں ہزاروں لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .