۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
گلف ایر

حوزہ / صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر بحرین کے ردعمل کے نتیجہ میں بحرین سے تل ابیب کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر بحرین کا ردعمل کے نتیجہ میں بحرین سے تل ابیب کی پروازیں روک دی گئی ہیں جبکہ بحرین کی پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت سے اپنے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی پارلیمنٹ نے بھی جمعرات کی شام کو غزہ میں بے گناہ افرد کا قتل عام جاری رہنے کے باعث تل ابیب سے منامہ کے اقتصادی روابط منقطع کرنے کی خبر دی تھی۔

بحرین کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ منامہ کے روابط منقطع ہوگئے ہیں اور غزہ کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم جاری رہنے کے نتیجے میں بحرین کے سفیر کو تل ابیب سے بلا لیا گيا ہے۔

یاد رہے کہ بحرین وہ پہلا عرب اور اسلامی ملک ہے کہ جس نے غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .