پیر 4 دسمبر 2023 - 09:45
بحرین میں ہر صیہونی دشمن اور جارح ہے

حوزہ / بحرین کے نامور شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم نے ملت بحرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ملک میں صیہونیوں کے آنے پر اعتراض کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک اسلامی بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) میں لکھا ہے کہ:

اے بحرین کے غیور اور مؤمن لوگو ! تم میں سے جو بھی اپنی سرزمین میں جارح صیہونیوں یا یہودیوں کو دیکھے اس سے میری اپیل ہے کہ وہ انہیں کہے: ہمارے پاک و پاکیزہ وطن سے چلے جاؤ کیونکہ تم جارح اور ظالم دشمن ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha