۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بحرین

حوزہ/ بحرین کے عوام نے بحرین کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر زبردست مظاہرے کیے اور کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات حاصل نہیں ہو جاتے ہماری تحریکیں جاری رہیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں انقلاب کی 14ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی مظاہرے دیکھنے میں آئے، پیر کی شب مظاہرین نے شہداء اور وہ سیاسی افراد جن کو حکومت نے نظربند کر رکھا ہے ان کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی اور فلگ شگاف نعرے لگاتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

"مرر آف بحرین" ویب سائٹ کے مطابق، اس ملک کے شیعہ رہنما آیت اللہ "شیخ عیسی قاسم" کی دعوت پر سیکڑوں بحرینیوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور عوامی تحریکوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کی حکومتی پالیسیوں کی بھی مذمت کی اور فلسطینی کے تئیں اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بھی 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں تاکید کی کہ انقلاب اور عوامی تحریکیں قائم رہیں گی، ہم ہیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمارے مطالبات جاری رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .