۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
بحرین

حوزہ/ بحرین کی عوام نے اسرائیلی صدر کے دورہ بحرین کے خلاف احتجاج کیا اور اس سفر کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے علاقے سیترا کی عوام نے ایک بار پھر اسرائیلی صدر کے دورہ بحرین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مذمت کی ہے۔

مظاہروں کے دوران بحرینی عوام نے پلے کارڈز، بینرز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے درج تھے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ اتوار کو بحرین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ بحرین نے 2020 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر تعلقات کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس پر عالم اسلام اور پوری دنیا میں برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو مسلمانوں کے قبلہ اول اور فلسطین کی سرزمین سے غداری قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .