۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کی شام اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت کی اطلاع دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کی شام اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت کی اطلاع دی۔اس فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی شام فلسطینی نوجوان ’’رائد غازی ‘‘کو سینے میں گولی ماری جس کے بعد وہ شہید شہید ہوگیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بتایا کہ نوجوان کو رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر نامی گاؤں میں شہید کیا گیا۔ اس سے قبل مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں تین فلسطینیوں کی شہادت کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر خلیل میں بیت امر نامی علاقے پر حملہ کیا اور فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ شروع کردی۔ فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفید خلیل نامی فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں نے سر میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب بیت ریما کو بھی نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی بھائی جواد عبدالرحمن عبدالجواد ریماوی اور ظفر عبدالرحمن عبدالجواد ریماوی شہید ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے اس حملے میں 22 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .