حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن بری طرح شکست خوردہ اور بے بس ہو چکا ہے کیونکہ ماضی قریب میں اس کی تمام پالیسیاں بے اثر، اور خاک میں مل گئ ہیں۔
انہوں نے شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے فوجی مشیر داؤد جعفری کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ آپس میں جڑا ہوا ہے اور یہ ایک تسبیح کی طرح ہے اور مزاحمتی محاذ فلسطین میں صیہونیوں سے شہیدوں کے خون کا بدلہ لے گا۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خطرات کے مقابل ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں اور ہم دشمن کی طرف سے لاحق خطرات سے ایرانی قوم کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ رضاکار فورس نے سامراجی سازشوں پر قابو پانے کے لیے ایک فارمولا بنایا ہے اور اسی فارمولے کے تحت میدان جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔