۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سردار سرلشکر پاسدار حسین سلامی

حوزہ/ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی ڈرون میزائل طاقت دشمن کے تصور سے بھی باہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل سلامی نے قم میں ایک تقریب میں کہا کہ دشمن واضح الفاظ میں کہہ رہا ہے کہ ایران نے ہماری حیثیت اور طاقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور یہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔ دشمن چاہتا تھا کہ ایران کا اثر و رسوخ محدود رہے لیکن رہبر معظم نے اس ملک کو پورے خطے کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہم اپنی دفاعی قوت کو مسلسل بڑھا رہے ہیں اور یہ بات بھی دشمن کو پسند نہیں، دشمن چاہتا تھا کہ ایران جوہری میدان میں بالکل خالی ہاتھ ہو لیکن ایران نے اس میدان میں بھی حیران کن طور پر ترقی کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ دشمن نے ہر آپشن آزمایا لیکن ہر بار شکست ہوئی، اب دشمن جھوٹ بول رہا ہے، لہٰذا ناخواندگی اور جہالت کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ حقیقت کو سمجھ سکیں۔

جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کے مضبوط ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی نیت کے مطابق عمل کرے اور دنیا میں اپنے پیمانے کے مطابق اپنا دوست اور دشمن بنائے۔

جنرل سلامی نے ایران میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اب لوگوں کو قتل اور حملہ کرنے پر اکسا رہا ہے اور ہم ایسا کبھی نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے اصول اس کی اجازت نہیں دیتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .