۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عجمیان

حوزہ/ سید روح اللہ عجمیان کی شہادت کے اہم مجرموں میں سے دو مجرم محمد مہدی کرمی اور محمد حسینی کی سزائے موت پر آج صبح عمل درآمد کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر نے اعلان کیا کہ سید روح اللہ عجمیان کی شہادت کے مجرم محمد مہدی کرمی اور محمد حسینی کی سزائے موت پر آج صبح 7 جنوری کو تمام قانونی طریقہ کار سے گزرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 3 نومبر 2022 کو قبرستان بہشت سکینہ اور ’کمال شہر- کرج‘ کے اطراف متعدد شرپسندوں نے ایران میں حالیہ فسادات میں مرنے والوں میں سے ایک شخص کی 40ویں کی تقریب میں شرکت کے بہانے بدامنی پھیکانے کی کوشش کی اور سڑک کو بلاک کرنے کی کوشش کی، ساتھ ہی گاڑیوں کو روکا اور آنے جانے والوں کے راستے میں خلل ڈالا اور سرکاری اور نجی املاک کو برباد کیا اور افسران پر حملہ کیا۔ اس دن کے واقعات میں سیکورٹی گارڈز سید روح اللہ عجمیان کو ناحق شہید کر دیا گیا۔

شہید عجمیان بغیر کسی ہتھیار کے، بہت سے لوگوں کے ساتھ جو سڑک بلاک کرنے کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے، رکاوٹوں کو ہٹانے میں مدد کر رہے تھے، اس دوران، صرف اس لیے کہ انہوں نے بسیج کی وردی پہن رکھی تھی فسادیوں نے حملہ کیا اور ان میں سے کچھ نے انہیں بے دردی سے مار ڈالا۔

اس تلخ اور افسوسناک واقعے کے بعد، فوری طور پر کرمنل افیئرز اینڈ سپیشل کرائمز پراسیکیوٹر آفس شہر کرج میں مقدمہ درج کیا گیا اور متعلقہ تفتیش کار نے صوبہ البرز کے جنرل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ضروری عدالتی احکامات جاری کر دیے۔

اس سلسلے میں کل 16 ملزمین کو طلب کیا گیا اور فرد جرم عائد کی گئی اور 30 دسمبر کو انقلاب اسلامی کی عدالت اور البرز صوبے کی فوجداری عدالت نے اس معاملے میں ملوث افراد کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

اس کیس میں شواہد اور دستاویزات بنیاد پر تمام قانونی طریقہ کار سے گزرنے اور ایران کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی توثیق کے بعد آج صبح محمد مہدی کرمی اور محمد حسینی کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .