۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اطلاعات سپاه

حوزہ/ ایران میں صوبہ شہر کرمان میں انگلستان (انگلینڈ) سے متعلق ’’زاگرس‘‘ نامی ایک منظم گروہ کو تباہ کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرمان کی فوج ’سپاہ ثار اللہ‘ کے تعلقات عامہ نے ایک اعلان میں بتایا کہ کرمان میں حالیہ فسادات کے دوران انگلینڈ سے متعلق ایک منظم گروہ کو نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس اعلان میں کہا گیا ہےکہ ایران کی انٹیلی جنس فوج (سربازان گمنام امام زمان ؑ) نے ’زاگرس‘ کے نام سے ایک منظم نیٹ ورک کو ڈھونڈھ نکالا، جس کی قیادت انگلینڈ اور اندرون ملک اور بیرون ملک میں سرگرم انقلاب مخالف عناصر کر رہے تھے، یہ ٹیم ایران کے حالیہ فسادات کے دوران فسادات اور تخریبی کاموں کی رہبری کر رہی تھے۔

اس گروہ پر حملے کے دوران ایران میں اندر اس کے 7 اہم عناصر اور لیڈروں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے حالیہ فسادات کی منصوبہ بندی، ہدایت کاری، مواد کی تیاری اور فیلڈ ایکشنز میں حصہ لیا تھا ۔

واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے عناصر میں کچھ دوہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں جو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم کسی بھی کارروائی سے قبل انہیں سیکیورٹی اداروں نے پکڑ کر جیل بھیج دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .