۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اغتشاش

حوزہ/حجۃ الاسلام قدرتی نے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ فسادات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں نفسیاتی جنگ کی تخلیق اور "قتل و غارت گری " کا منصوبہ، دشمن کے دو اہم ترین پروگرام تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کردستان ایران میں حجۃ الاسلام جمال قدرتی نے یونیورسٹی کے طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں ہم نے دشمنوں کی طرف سے اسلامی نظام اور قوم کے خلاف کچھ ناکام کوششوں کا مشاہدہ کیا، لیکن ہماری بیدار اور بابصرت ملت نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

حجۃ الاسلام جمال قدرتی نے کہا کہ یہ تحریکیں ضد انقلاب اور ملکی و غیر ملکی فریب خوردہ عناصر کے توسط سے چلائی گئیں اور ان تحریکوں سے صاف نظر آ رہا تھا کہ ہمارے ابدی دشمن اور ان کے آلہ کار اسلامی جمہوریہ ایران کو داخلی جنگوں میں دھکیلنا چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے تھینک ٹینکس سے مل کر منصوبہ بندی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے اپنی تمام سہولیات بالخصوص میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا اور انہوں نے ان واقعات کی سرپرستی کے لئے میڈیا کو ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور دوسری طرف اپنے تربیت یافتہ کرائے کے مزدوروں کو اس امید پر سڑکوں پر لایا کہ وہ ملک کو افراتفری میں مبتلا کر دیں گے۔

بیت المقدس کردستان کور کے علماء امور کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ایران میں مذہبی اور نسلی تصادم شروع کرنا چاہتا تھا اور ان ناکام عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بعض صوبوں میں فسادات کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

انہوں نے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی بھر پور سازشوں کے باوجود ایرانی بابصیرت قوم نے ایران کو شام اور عراق بننے سے روک دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .