ہفتہ 28 جون 2025 - 12:45
ایران نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر ایک نئے دورِ اقتدار کا آغاز کیا ہے: ابو آلاء الولائی

حوزہ/ مقاومت اسلامی "کتائب سید الشہداء" کے سیکریٹری جنرل الحاج امین ابو آلاء الولائی نے ایامِ عاشوراء اور حالیہ علاقائی حالات کے تناظر میں ایک اہم بیان دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی صہیونی حکومت اور امریکہ کی حالیہ جارحیت کے مقابلے میں کامیابی کو تاریخِ مقاومت کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی "کتائب سید الشہداء" کے سیکریٹری جنرل الحاج امین ابو آلاء الولائی نے ایامِ عاشوراء اور حالیہ علاقائی حالات کے تناظر میں ایک اہم بیان دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی صہیونی حکومت اور امریکہ کی حالیہ جارحیت کے مقابلے میں کامیابی کو تاریخِ مقاومت کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعۂ عاشورا ہمیشہ سے حریت، بیداری اور مقاومت کا سرچشمہ رہا ہے اور آج بھی یہی روح، محور مقاومت کو دشمن کے خلاف کامیابی سے ہمکنار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران پر حملے کا خواب دیکھنے والے دشمن کو ایران کی حقیقی طاقت نے حیرت زدہ کر دیا، اور اسے پسپائی پر مجبور ہونا پڑا۔

ابو آلاء الولائی نے صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو ان کی شکستِ فاش کا اعتراف قرار دیا اور کہا کہ ایران کی مزاحمتی قوت اور قومی وحدت نے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے۔

انہوں نے ایران کو نہ صرف ایک طاقتور ملک بلکہ ایک "تمدنی منصوبہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے افراد کے گزر جانے یا سازشوں کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔ ان کے بقول، ایران نے عالمی سازش کو شکست دے کر ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جہاں وہ علاقائی توازنِ قوت کا مرکز بن چکا ہے۔

انہوں نے عراق کے شہید کمانڈر سید حیدر الموسوی اور ان کے بیٹے کی شہادت کو ایران و عراق کے سرنوشت ساز ربط کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ خون مشترکہ جدوجہد کا گواہ ہے، جو حضرت علیؑ اور سلمان فارسیؒ سے شروع ہوا اور شہید قاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس سے ہوتا ہوا آج بھی جاری ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: "ہم آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، اور کل امام زمانہ عجل‌اللہ‌فرجہ کے لشکر میں ہوں گے۔ ہمارا راستہ قدس کی آزادی تک جاری ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha