۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
میتھیو ملر

حوزہ/ امریکہ نے فلسطینی نوجوانوں پر انتہا پسند صیہونیوں کے حالیہ حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی بستی کے رہائشیوں کی طرف سے فلسطینی نوجوانوں پر حالیہ حملہ دہشت گردی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے فلسطینی نوجوانوں پر انتہا پسند صیہونیوں کے حالیہ حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی بستی کے رہائشیوں کی طرف سے فلسطینی نوجوانوں پر حالیہ حملہ دہشت گردی تھی۔

انتہا پسند صیہونیوں نے مغربی کنارے کے گاؤں برقہ پر حملہ کر کے فلسطینی اراضی کو غصب کرنے کی کوشش کی، اس دوران جھڑپ میں انہوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے، ان میں سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کے روز اعتراف کیا کہ صہیونیوں کے حملے میں ایک فلسطینی کی شہادت ایک دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

ملر نے صہیونیوں کے حالیہ جرم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے نمائندے نے بھی اس واقعے کو قومی دہشت گردی کا نام دیا ہے۔

صہیونی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے پیر کے روز کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی دہشت گردی فلسطینیوں کی مزاحمت کو مزید ہوا دے گی اور ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کے حملے فلسطینی مزاحمت کو ہوا دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .