۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیلی میڈیا نے شمالی تل ابیب کے ایک صنعتی علاقے میں زور دار دھماکے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس مشتبہ حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے شمالی تل ابیب کے ایک صنعتی علاقے میں زور دار دھماکے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس مشتبہ واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے منگل کو شمالی تل ابیب کے صنعتی علاقے مشمار حاشارون میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع دی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر بریگیڈ اور امدادی عملے کی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف جا رہی ہیں،کچھ عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری میں فوجی ساز و سامان تیار کیا جاتا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ دھماکہ ایک کیمیکل فیکٹری میں ہوا، اب تک تین افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فیکٹری کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے لوگ خوف کے مارے بنکروں کی طرف بھاگنے لگے، دھماکے کے بعد پورے تل ابیب میں جنگی سائرن بھی بج گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .