۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فلسطین

حوزہ/ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ (عربی: مخيّم عقبة جبر ) پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ (عربی: مخيّم عقبة جبر ) پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں 24 سالہ محمد نجوم اور 17 سالہ قصی الولجی شہید ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک نوجوان کی گرفتاری کے لیے فجر کے وقت کیمپ پر چھاپہ مارا، اس دوران جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہوگئے، دریں اثناء اسرائیلی فوج نے جنین کے قریب ایک بستی میں سرچ آپریشن کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر گولیاں چلائی گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے یعبد قصبے کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد جب اسرائیلی فوجیوں نے سرچ آپریشن شروع کی تو ان کی فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .