حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک فلسطینی فوجی نے منگل کے روز دو صہیونیوں کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا اور پھر فرار ہونے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین صیہونی ہلاک ہو گئے۔یہ حملہ مغربی کنارے کی ایریل بستی میں ہوا۔ حملے میں تین اسرائیلی شہری زخمی بھی ہوئے۔ ایک اسرائیلی فوجی نے ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ اس کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور فلسطینی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق زخمی صہیونیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ فلسطینی حملہ آور نے بستی کے صنعتی علاقے کے داخلی دروازے پر صہیونیوں پر حملہ کیا اور پھر قریبی گیس اسٹیشن پر گیا جہاں اس نے مزید لوگوں کو چاقو مارا۔ فوجی دیگر مشتبہ افراد کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور کو ایک ہائی وے سے بھاگتے ہوئے اور جب اسے گولی مار دی گئی اس کے بعد زمین پر گرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ بعد ازاں فلسطینی وزارت صحت نے 18 سالہ محمد سیف کی موت کی تصدیق کی۔