۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غاصب اسرائیلیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری؛ ۲۷ سالہ جوان نے ۵ صیہونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حوزہ/ فلسطینی جوان نے منگل کی شام ایک بڑے حملے سے 5 صیہونیوں کو ہلاک اور کم سے کم 6 کو زخمی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی جیالے نے شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے صیہونیوں کے مرکز تل ابیب کے بنی براک علاقے میں قابض آبادکارں پر فائرنگ کی جس میں کم از کم 5 صیہونی ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائی ضیاء حمارشہ نامی ایک ۲۷ سالہ فلسطینی نواجوان نے انجام دی جو پہلے مزاحمتی تنظیم تحریک الفتح کی رکنیت کے باعث صیہونی جیل کی صعوبتیں برداشت کر چکا تھا۔ یہ گزشتہ دن دنوں کے دوران فلسطینی جوانوں کی تیسری شہادت پسندانہ کارروائی ہے۔

غاصب اسرائیلیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری؛ ۲۷ سالہ جوان نے ۵ صیہونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اسرائیلی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق، ایک ۲۷ سالہ فلسطینی نوجوان بنام ضیاء حمارشہ جس کا تعلق جنین نامی علاقے سے تھا ایک ایم 16 گن (جو ظاہرا اسلحہ سمگلروں کے ذریعے اسرائیل منتقل کی گئی تھی) کے ساتھ بنی براک کے علاقے میں ایک تجارتی پلازہ کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ شروع کر دیتا ہے، یہ فلسطینی نوجوان پیلے کالر کی نمبر پلیٹ والی ہونڈا گاڑی میں اس علاقے میں پہنچتا ہے۔

اسرائیلی خاتون کی طرف سے دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس حملہ آور نے آتے ہی اونچی آواز میں کہا کہ بچے اور خواتین اندر چلے جائیں اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

تل ابیب کے قریبی علاقے میں اس کاروائی میں آخری اطلاعات کے مطابق، 4 اسرائیلی واصل جہنم ہوئے اور فلسطینی نوجوان بھی اسرائیلی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔

دوسری طرف بھی ایک فلسطینی نوجوان کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا اس جوان کو کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دس دن کے اندر فلسطینیوں کی طرف سے مسلسل کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک 11 اسرائیلی واصل جہنم ہوچکے ہیں۔ حزب اللہ سمیت تمام مقاومتی تنظیموں نے اس کاروائی پر مبارک باد کے پیغام بھیجے اور ساتھ میں اسے فلسطینیوں کا جائز اور فطری ردعمل قرار دیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا کہ غاصب صیہونیوں کو کسی بھی مقبوضہ فلسطین کے کسی نقطہ میں بھی سکون حاصل نہیں ہو گا۔اور جو خائن اسلامی ممالک کے ساتھ جو نشست و برخواست ہو رہی ہے اس سے اسرائیل کو کسی بھی قسم کی امنیت نصیب نہیں یو گی کیونکہ اب فلسطینی اپنی پاک خاک کو آزاد کروانے کے لیے مصمم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .