غاصب صیہونی
-
انتقام سے پہلے ہی بڑی پریشانی؛ حزب اللہ کا جاسوسی ڈرون نیتن یاہو کی اقامت گاہ میں داخل
حوزہ/ عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا جاسوسی ڈرون طیارہ نتن یاہو کی خصوصی اقامت گاہ میں داخل ہوکر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
-
ڈاکٹر یعقوب بشوی:
57 اسلامی ممالک فلسطین کے مسئلے پر خاموش، صرف ایک شیعہ ملک خطرات مول رہا ہے
حوزہ/حجت الاسلام یعقوب بشوی نے جامع مسجد علی آباد ہنزہ گلگت میں نمازِ جمعہ سے پہلے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت اور مسئلہ فلسطین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالم اسلام کی بے حسی قابلِ مذمت ہے۔
-
غاصب اسرائیل کی ناتوانی؛
مکری کا جالا، مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا
حوزہ/ غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی محاذ کے حملوں کے مقابلے میں صیہونی فوج کو ناتواں اور کمزور قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ بوشہری:
مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دے گا
حوزہ/مجلسِ خبرگان رہبری کے نائب سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دے گا، کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے مزاحمتی محاذ اور فلسطینی قوم کے عزم و ارادے میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت کوئٹہ میں غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج:
فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے؛ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے
حوزہ/غاصب اسرائیل کے ہاتھوں حماس کے رہنما مجاہد اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی دردناک شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئٹہ میں بھی بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
ایک نئی اَن٘ ہونی ہو گئی
حوزہ/ہر چیز ظاہری دو آنکھوں سے نہیں دیکھی جا سکتی، کچھ مسائل کو سمجھنے کیلئے بصیرت اور باریک بینی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی بادشاہ کا ایک بہت لاڈلا وزیر ہوا کرتا تھا۔ بادشاہ اپنے قوانین میں بہت سخت تھا، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی ہو سزا دیتا تھا۔
-
شہید اسماعیل ہنیہ وقار اور استقامت کی علامت تھے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں فلسطین کی جدوجہد کرنے والے شجاع عوام کی خدمت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے عظیم رہنما حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے موقع پر دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ وقار اور استقامت کی علامت تھے۔
-
شہید صالح العاروری کی بہن:
ہمارے شہید بھائی کا خون آگ کے شعلے کی طرح اسرائیل کا پیچھا کرے گا
حوزہ/ شہید صالح العاروری کی بہن نے کہا: میرے شہید بھائی کا خون انگارے میں تبدیل ہو کر آگ کے شعلے کی صورت میں بھڑک اٹھے گا اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کی سرزمین کو جلا کر راکھ دے گا۔
-
غاصب اسرائیلیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری؛ ۲۷ سالہ جوان نے ۵ صیہونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
حوزہ/ فلسطینی جوان نے منگل کی شام ایک بڑے حملے سے 5 صیہونیوں کو ہلاک اور کم سے کم 6 کو زخمی کیا۔