حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی غاصب اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی کاروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دیر استیا میں مسجد پر حملہ، توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی اور دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھے ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب اسرائیلی فوج نے کاروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ میں آج بھی 3 مختلف مقامات پر حملہ اور خان یونس میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب نے غاصب اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فلسطینی حکام نے مسجد پر حملے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔









آپ کا تبصرہ