حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح صیہونی فوج نے غزہ پر ہر طرف سے حملے کیے اور توپ خانوں نے شمال مشرقی غزہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں التفاح اور الشجاعیہ کے مشرقی علاقے شدید بمباری کا شکار ہوئے۔
قابض فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی علاقے کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ مشرقی غزہ پر ایک اور فضائی حملہ کیا گیا۔
صہیونیوں نے ڈرونز سے بھی التفاح کو نشانہ بنایا۔
زمینی اور فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ صیہونی بحری جہازوں نے غزہ شہر کے ساحل پر فائرنگ کی۔
واضح رہے یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا دعویٰ کر رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ