جمعہ 14 نومبر 2025 - 15:22
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو / دوطرفہ اور علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں دوطرفہ اور علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبداللہ آل ثانی نے دوطرفہ تعلتات کو مضبوط بنانےکے لئے باہمی کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی۔

رپورٹ کے مطابق نے دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکہ کی حالیہ مجوزہ قرارداد پر بات چیت کی اور فلسطینیوں کے جائز اور قانونی حقوق پامال ہونے کی روک تھام خاص طور پر ان کی سرنوشت کے تعین کے حق کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال جاری رکھنے پر تاکیدکی۔

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے علاقے میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے علاقائی ملکوں کی کوششیں جاری رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha