ہفتہ 15 نومبر 2025 - 16:22
ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

حوزہ/ مدرسہ سفینہء اہلبیت علیہم السّلام میہڑ سندھ پاکستان میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام مولانا صابر حسین الحسینی پرنسپل مدرسہ جامعہ صاحب العصر میہڑ سٹی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ سفینہء اہلبیت علیہم السّلام میہڑ سندھ پاکستان میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام مولانا صابر حسین الحسینی پرنسپل مدرسہ جامعہ صاحب العصر میہڑ سٹی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

انہوں نے سورۂ مبارکۂ نور کی آیت 36 فِیۡ بُیُوۡتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنۡ تُرۡفَعَ وَ یُذۡکَرَ فِیۡہَا اسۡمُہٗ ۙ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیۡہَا بِالۡغُدُوِّ وَ الۡاٰصَالِ. (ہدایت پانے والے) ایسے گھروں میں ہیں جن کی تعظیم کا اللہ نے اذن دیا ہے اور ان میں اس کا نام لینے کا بھی، وہ ان گھروں میں صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے ہیں۔ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ اس آیت میں واضح اشارہ ہے کہ جیسا گھر سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا ہے، ایسا گھر کسی کا نہیں ہے؛ یہ آیت واضح کرتی ہے کہ سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا گھر بہترین گھر ہے، یہ گھر اور اس گھر میں موجود افراد بھی بے مثال ہیں، یہ گھر بھی ہادی ہے اور اس گھر والے بھی ہادی ہیں جو اس گھر والوں سے دور ہیں جانوروں کی مانند ہیں، اگر کوئی اپنی قیمتی زندگی میں اس گھر پر یقین کرے اور اس گھر والوں پر بھی یقین کرے وہ کبھی بھی گمراہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آیت اعلان کرتی ہے کہ اس گھر میں موجود تمام افراد نور ہیں۔ خدا نے حکم دیا ہے کہ اس گھر کو بلند کیا جائے اور یہ ایسا گھر ہے جس گھر میں خدا کا ذکر ہے، یہ ایسا گھر ہے جہاں صبح و شام ذکر خدا ہے۔

ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

مولانا صابر حسین الحسینی نے آل محمد علیہم السّلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ آل محمد علیہم السّلام کے گھر کی پہچان یہ ہے کہ اس گھر میں خدا کا ذکر کبھی نہیں رکا؛ اس گھر کی اس سے بڑھ کر اور کیا عظمت ہو کہ اس گھر کا ذاکر خود خدا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم میں جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس کے متعلق سوال ہوا یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم یہ کس کا گھر ہے؟ کیا یہ انبیاء کے گھر ہیں ؟ رسول اللہ ص نے فرمایا: ہاں یہ انبیاء علیہم السّلام کا گھر ہے، صحابہ نے کہا: اگر یہ انبیاء علیہم السّلام کا گھر ہے تو علی علیہ السّلام و فاطمہ علیہا السلام کے گھر کی افضلیت بتائیں؟ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: یہ گھر سب سے افضل گھر ہے اس گھر جیسا اور اس میں رہنے والوں جیسا نہ اس دنیا میں ہے اور نہ ہی آسمان میں کوئی ہے۔

ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

خطیبِ مجلسِ عزاء نے پیغامِ ایام فاطمیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مکتبِ تشیع سے جو بھی وابسطہ ہے ان سب کو اتحاد کا رکھنا چاہیے، ایک دوسرے سے ناطے نا توڑیں، ایک دوسرے سے متحد رہیں، آپ کے لیے اتحاد کا محور جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا ہیں۔ ہم سب سیدہ سلام اللہ علیہا کے نام پر تو متحد ہیں، لہٰذا روز کی تلخیوں کو دور کرنا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کو ایک عظیم درسگاہ قرار دیتے ہوئے مجالسِ عزاء منعقد کرنے پر زور دیا۔

یاد رہے عشرۂ مجالسِ عزائے فاطمیہ، میہڑ کی تمام تنظیمیں، انجمنِ حسینہ میہڑ، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ، اصغریہ علم و عمل تحریک میہڑ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تحصیل میہڑ اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان میہڑ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

ایام عزائے فاطمیہ عظیم درسگاہ، مولانا صابر حسین الحسینی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha