حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور رکنِ ورکنگ کمیٹی علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا؛ اجلاس میں مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت بلوچستان کے صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحصیل روجھان، تحصیل جھٹ پٹ کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت صوبۂ بلوچستان کے صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین امتِ مسلمہ کی سب سے اہم اور بنیادی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا مقابلہ صرف اور صرف باہمی اتحاد، احترامِ مذاہب اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد بین المسلمین صرف نعرہ نہیں، بلکہ وقت کی ضرورت اور امت کی اجتماعی کامیابی کی واحد ضمانت ہے۔










آپ کا تبصرہ